ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاروار: جلاوطن تبتی حکومت کے لئے منڈگوڈ سے رکن پارلیمان نامزد

کاروار: جلاوطن تبتی حکومت کے لئے منڈگوڈ سے رکن پارلیمان نامزد

Mon, 20 Sep 2021 12:12:53    S.O. News Service

کاروار20؍ ستمبر (ایس او نیوز) پڑوسی ملک تبت پر چین کے ناجائز قبضہ کے خلاف جدوجہد کے لئے ہندوستان سے چلائی جارہی جلاوطن حکومت میں رکن پارلیمان کے طور پر منڈگوڈ کی ڈریپونڈ مونیسٹری سے تعلق رکھنے والے تبتی باشندے وین گیشے گانگری کو نامزد کیا گیا ہے ۔  تبت کے ڈومے پراونس سے نمائندہ کے طور پر ۔ وین گیشے نے حلف لیا ۔ اس کے علاوہ یو سیانگ علاقہ سے نمگیال کوسار نے بھی رکن پارلیمان کی حیثیت سے حلف لیا ۔

معلوم ہوا ہے کہ جلاوطن تبتی پارلیمنٹ کی میعاد قریب الختم ہے ، مگر تبت کے روحانی پیشوا دلائی لامہ کی ہدایت پر ان دونوں افراد کو پارلیمنٹ کی خالی نشستوں کے لئے نامزد کیا گیا ہے ۔

یاد رہے کہ تبت پر چین کے قبضے کے  بعد سے ہجرت کرکے ہندوستان آنے والے تبتی باشندوں کے ذریعے اپنے روحانی پیشوا دلائی لامہ کی قیادت میں ہندوستان کی سرزمین سے جلاوطن تبتی پارلیمنٹ چلائی جا رہی ہے جس کے تحت مجلس مقننہ ، عدلیہ اور ایڈمنسٹریشن کے شعبے کام کرتے ہیں ۔ 


Share: